پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی کو پیرس ایک تقریب کے دوران عوام کے سخت سوال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
پیرس میں تقریب کے دوران عوام نے شہریار آفریدی سے سوال کیا کہ فرانس آئے ہیں تو اراکین پارلیمنٹ سے مل کر کشمیر کا مسئلہ کیوں نہیں اٹھاتے؟
سوال کے جواب میں شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ انھیں مائیگرین ہے جبکہ فرانس میں اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے ایک ماہ پہلے وقت لینا پڑتا ہے۔