صحت

پشاور میں گودام سے 50 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری دوائیں برآمد

پشاور کے علاقے گلبہار میں ضلعی انتظامیہ نے گودام پر چھاپہ مار کر 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری دوائیں برآمد کر لیں۔

پشاور کے علاقے گلبہار میں ضلعی انتظامیہ نے گودام پر چھاپہ مار کر 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری دوائیں برآمد کر لیں۔
ذرائع کے مطابق گلبہار کے علاقے میں واقع گودام پر چھاپے کے دوران پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کرنے کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دواؤں پر خیبرپختونخوا اور حکومت سندھ کے علاوہ واپڈا، سی ڈی اے اور دوسرے سرکاری اسپتالوں کی مہریں لگی ہوئی ہیں جنہیں ہٹاکر دوبارہ پیک کیا گیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button