مشرق وسطیٰ

اسلام آباد: اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث سگے بھائی گرفتار

گن پوائنٹ پر اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے

اسلام آباد: گن پوائنٹ پر اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان عامر سلیم اور احسن سلیم سگے بھائی ہیں، ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے 20 موبائل فون، اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور پولیس کو بھی 15 وارداتوں میں مطلوب تھے۔اس کے علاوہ اسلام آباد کی سی آئی اے پولیس نے سنیچرز گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈان گینگ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button