صحت

کورونا سے مزید 17افراد جاں بحق، ایک ہزار 958 مریضوں کی حالت تشویش ناک

کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 17افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار 958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 17افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار 958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
جان لیوا وائرس کے حملے جاری،ملک بھر میں مزید 17افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 269ہو گئی ،پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چھ صفر ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 26ہزار 237ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 64ہزار 384ہو گئی۔ مثبت کیسز میں تیزی سے کمی آنے لگی ، 720نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12لاکھ 9ہزار 878افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button