بین الاقوامیتازہ ترین

مسجد الحرام کے تیسرے توسیعی حصہ میں نماز کی جگہ بحال

سعودی عرب نے مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع شدہ حصہ میں نماز کی جگہ مکمل طور پر بحال کر دی ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع شدہ حصہ میں نماز کی جگہ مکمل طور پر بحال کر دی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام کے زائرین کی انتظامیہ کے ادارے کے انچارج انجینیئر اسامہ بن منصور الحجیلی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں تیسری توسیع والے حصے کو بھی نماز کے لئے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ طواف کے لئے 26 لائنیں بنائی گئی تھیں تا کہ تمام افراد آسانی سے اور حفاظت کے ساتھ اپنے شعائر کی ادائیگی مکمل کر سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نماز جمعہ کے لئے مسجد الحرام کے 36 دروازے کھولے گئے تھے۔
نماز جمعہ میں خدمات کے حوالے سے جو پلان تشکیل دیا گیا تھا اس کے لئے 440 اہلکار تعینات تھے جس میں سے 180 اہلکار نماز کی ادائیگی والے حصے میں تعینات تھے جبکہ مسجد الحرام آنے والی زائر خواتین کی خدمت کے لئے 250 خواتین اہلکارمقرر تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ معذوروں اور بزرگوں کے لئے آنے جانے کے راستے خصوصی طور پر مختص تھے تا کہ معذور اور بزرگ وہیل چیئر کے ذریعے آسانی سے مسجد الحرام میں داخل ہوسکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی خدمت کے لئے 870 اہلکار تعینات کئے گئے تھے جو اپنے وقت کے مطابق ڈیوٹی انجام دیتے رہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button