مشرق وسطیٰ
حکومت مخالف مظاہرے: پی ڈی ایم کی اہم بیٹھک آج ہوگی
اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کے لیے اہم بیٹھک آج ہوگی۔
اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کے لیے اہم بیٹھک آج ہوگی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں مولانا فضل الرحمان نے اہم فیصلوں کا عندیہ دیا ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا جس کے بعد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کرکے مہنگائی کے معاملے پر حکومت کے خلاف تحریک کے فیصلے کی توثیق حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد نے 12 ربیع الاول کے بعد حکومت کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں مظاہرے ہوں گے۔