پاکستانتازہ ترین

پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتا ہے، عاصم افتخار احمد

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں پاکستان کا واضح اور دوٹوک مؤقف سلامتی کونسل اور دیگر فورمز پر پہلے ہی بیان کیا جا چکا ہے

مدثر احمد-امریکہ،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
نیویارک:اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سیاسی آزادی اور سلامتی کی حمایت کرتا ہے۔
جنرل اسمبلی میں آبنائے ہرمز پر ویڈیومباحثے سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے خطے میں دیرپا امن کے حصول کے لیے مکالمے کے فروغ اور باہمی تفہیم کو تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ابتدا ہی سے کشیدگی میں کمی، جنگ بندی، اور بحران کے پرامن سفارتی حل کے لیے مذاکرات کی بحالی کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں پاکستان کا واضح اور دوٹوک مؤقف سلامتی کونسل اور دیگر فورمز پر پہلے ہی بیان کیا جا چکا ہے۔ مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیاب میزبانی کی۔یہ مذاکرات فریقین کے ساتھ پاکستان کے رابطوں کے ساتھ ساتھ فوری جنگ بندی، امن، اور خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ان مشکل حالات میں خلیج تعاون کونسل کے برادر ممالک کے ساتھ مسلسل، غیر متزلزل حمایت اور مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔ پاکستان آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button