پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد اور اموات میں مسلسل کمی
پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 663 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 663 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39902 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 663 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 11 افراد انتقال کر گئے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.66 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28280 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12لاکھ 65047 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25870 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1019 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 10897 ہو گئی ہے۔