پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے بڑھتی مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر اجلاس طلب کرلیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوامی رد عمل کے بعد مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس سے آج متعلقہ حکام کو بریف کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے اور چیف سیکرٹریز کو ڈپٹی کمشنرز کو آن بورڈ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم بڑھتی مہنگائی کو فوری کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات چاہتے ہیں لہٰذا اجلاس میں عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے ہدایت کی جائیں گی۔
واضح رہےکہ ملک میں بجلی کے بعد پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button