پاکستاناہم خبریں

پہلگام فالس فلیگ،پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا ثابت

پاکستانی حدود کی بندش کے باعث طویل روٹ کی بھارتی پروازوں کو راستے میں کسی دوسرے ملک سے ری فیولنگ بھی کرنا پڑتی ہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
پہلگام فالس فلیگ کےبعدپاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا ثابت ہوا۔پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بلاجواز یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان نے فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو بڑا نقصان پہنچایا۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو اضافی وقت درکار اور یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت سے امریکہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو طویل اور مہنگے روٹ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ پاکستانی حدود کی بندش کے باعث طویل روٹ کی بھارتی پروازوں کو راستے میں کسی دوسرے ملک سے ری فیولنگ بھی کرنا پڑتی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کوسالانہ800ملین ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت پاکستان کیخلاف اپنے غیر منطقی اقدامات کا خمیازہ ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگت رہا ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع سے بھارتی ایئر لائنز کو کئی ممالک کے روٹ ختم کرنا پڑیں گے۔ بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے جواب میں پاکستان کا ردعمل اسے ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button