اداکارہ اشنا شاہ کے نئے فوٹو شوٹ نے تہلکہ مچا دیا
پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کی نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کی نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
اشنا شاہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے اپنے اکاؤنٹ پر نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شئیر کی جس کے بعد ان کے مداحوں کی طرف سے ملا جلا ردِِ عمل سامنے آیا ۔
تصایور میں اداکارہ نے زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے اور اپنی بولڈ تصاویر میں کمرشل فوٹو شوٹ کرواتی نظر آرہی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ اشنا شاہ کی فٹنس کی بھی خوب تعریف کی جار ہی ہے تاہم کچھ لوگوں نے اداکارہ کے لباس پر تنقید بھی کی اور اسے ناپسندیدہ قرار دیا۔
اداکارہ کی جانب سے تصویروں کے سامنے آنے کے بعد سے ہی ان کے مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔اشنا شاہ نے ان تصاویر کی کیپشن میں ‘جلیبی ‘ کا لفظ استعمال کیا اور ساتھ میں استغفر اللہ بھی لکھا تاہم ان الفاظ کا استعمال انہوں نے کیوں کیا یہ تو وہی بہتر بتا سکتی ہیںْ۔
خیال رہے کہ اُشنا شاہ اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث اکثرو بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔