کاروبار

دبئی ایکسپو2020 میں دنیا کی جدید ٹرین متعارف

ایکسپو2020 دبئی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری و ساری ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح نمائش میں موجود اشیاء اور سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔

دبئی : ایکسپو2020 دبئی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری و ساری ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح نمائش میں موجود اشیاء اور سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔
اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے وہاں آنے والے مہمانوں کو دی جانے والی سہولیات کیلئے مزید اہم اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپو کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
اس حوالے سے دبئی ایکسپو2020 میں دنیا بھر سے شرکت کیلئے آنے والے افراد کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے دنیا کی پہلی کمپریسڈ ایئر ٹرین متعارف کرائی گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے دبئی میں دنیا کی پہلی کمپریسڈ ایئر ٹرین متعارف کرائی گئی ہے اس قدام کا مقصد سیاحوں کو دی جانے والی ٹرانسپورٹ سہولیات کو آرام دہ اور بہتر بنانا ہے۔
مذکورہ ایکسپوایکسپرولر نامی یہ ایئر ٹرین سیاحوں کو دبئی کی سیر کراتی ہے، جو کمپریسڈ ہوا پر چلتی ہے، اس ٹیکنالوجی کو دنیا میں پہلی بار دبئی میں استعمال کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button