بین الاقوامیاہم خبریں

امریکی بحریہ ‘قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، ٹرمپ

انہوں نے مجمع کے شور و غل کے دوران مزید کہا، ''ہم قزاقوں کی طرح ہیں۔ ہم ایک طرح سے قزاقوں جیسے ہی ہیں، لیکن ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے۔‘‘

اے ایف پی اور روئٹرز کے ساتھ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی بحریہ ”قزاقوں کی طرح‘‘ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کے دوران ایک جہاز پر قبضے کی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بات کہی۔

فلوریڈا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ”ہم نے… اس (جہاز) پر اوپر سے لینڈ کیا اور جہاز پر قبضہ کر لیا۔ ہم نے اس کے سامان اور تیل پر قبضہ کر لیا۔ یہ ایک بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے۔‘‘

انہوں نے مجمع کے شور و غل کے دوران مزید کہا، ”ہم قزاقوں کی طرح ہیں۔ ہم ایک طرح سے قزاقوں جیسے ہی ہیں، لیکن ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے۔‘‘

آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہاز
آبنائے ہرمز کی ایرانی بندش کے جواب میں گزشتہ ماہ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھاتصویر: REUTERS

امریکی بحری سرگرمیوں کا قزاقی سے ٹرمپ کا یہ موازنہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب قانونی ماہرین آبنائے ہرمز کی ایرانی ناکہ بندی اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کے ایرانی منصوبوں پر خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر فضائی حملے شروع ہونے کے بعد تہران نے اس آبی گزرگاہ کو مؤثر طریقے سے بند کر دیا تھا، جو تیل اور گیس کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے۔

آبنائے ہرمز کی ایرانی بندش کے جواب میں گزشتہ ماہ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کی ذمہ دار ”امریکی سینٹرل کمانڈ‘‘ نے کہا ہے کہ جمعہ تک اس نے ناکہ بندی کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے 45 بحری جہازوں کا رخ موڑا ۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ
پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ نے اپریل میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ ناکہ بندی ”جب تک ضرورت پڑی‘‘ جاری رہے گیتصویر: Kevin Wolf/AP Photo/dpa/picture alliance

پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ نے اپریل میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ ناکہ بندی ”جب تک ضرورت پڑی‘‘ جاری رہے گی، جبکہ اعلیٰ امریکی فوجی افسر جنرل ڈین کین نے کہا کہ اس کا اطلاق ”ایرانی بندرگاہوں کی طرف آنے یا وہاں سے جانے والے تمام جہازوں پر ہوگا، چاہے ان کی قومیت کچھ بھی ہو۔‘‘

دوسری جانب، ایران نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جب تک واشنگٹن اس کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے گا، وہ آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت برقرار رکھے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button