پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بہادر فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے حادثات میں جانی نقصان سے بچایا ہے۔فائر فائٹرز کی اہمیت سے عوامی آگاہی وقت کی ضرورت ہے

نیوز ڈیسک-وائس آف جرمنی اردو نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہادر فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےاُن کی خدمات، فرض شناسی اور قربانیوں کو سراہا ہے۔
فائر فائٹرز کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں میں انہوں نے کہا کہ فائرفائٹرزاپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے وہ جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی کرتے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے حادثات میں جانی نقصان سے بچایا ہے۔فائر فائٹرز کی اہمیت سے عوامی آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبرٹی چوک میں یک بڑی عمارت میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے دوران قیمتی جانیں بچائیں۔ گلبرگ ہوٹل آتشزدگی میں ریسکیو 1122 ، فائرفائٹرزنے 180 سے زائد افراد کو بحفاظت ریسکیو کرکے مثال قائم کی۔ پنجاب میں ریسکیو فائر فائٹنگ کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ریسکیو فائر فائٹرز کو بہترین حفاظتی آلات ، سنارکل اور گاڑیاں دی جارہی ہیں ۔ بڑی عمارتوں اور مارکیٹوں میں فائر ہائیڈرنٹس یقینی بنائے گئے ہیں ۔ رہائشی عمارتوں میں سے آتشزدگی سے فوری بچاؤ کے لئے فائر ایکس ٹینگشوئر کی چیکنگ یقینی بنائی جارہی ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button