بین الاقوامیتازہ ترین
یونان میں ربیع الاؤل کے حوالے سے عاشقان رسول ﷺ کی میلاد ریلی
یونان میں ربیع الاؤل کے حوالے سے عاشقان رسول ﷺ نے میلاد ریلی نکالی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ایتھنز: یونان میں ربیع الاؤل کے حوالے سے عاشقان رسول ﷺ نے میلاد ریلی نکالی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
یونان کے شہر ایتھنز میں پاکستانی کیمونٹی نے عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ریلی کا اہتمام کیا، ریلی میں جھنڈے اٹھائے نعرے لگاتے ہوئے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ریلی ایتھنز کے معروف چوک سے شروع ہو کر پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے آ کر ختم ہوئی، شرکا کا کہنا تھا کہ جلوس کا مقصد مسلمانوں کی طرف سے دنیا تک امن اور محبت کا پیغام پہنچانا ہے