پاکستاناہم خبریں

آسٹریلیا میں پاکستانی کیڈٹ کی شاندار کامیابی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی عالمی سطح پر پذیرائی

2013 سے اب تک پاک فوج کے 7 افسران بطور فیکلٹی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ 2009 سے 46 پاکستانی کیڈٹس اس ادارے سے تربیت مکمل کر چکے ہیں

نیوز ڈیسک
کینبرا: آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے "اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہیں یہ اعزاز 5 مئی 2026 کو منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں دیا گیا۔
تقریب میں سفارتی عملے کے ارکان نے شرکت کی، جن میں آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عرفان شوکت بھی شامل تھے۔ سردار ارسام عباس اس اعزاز کو حاصل کرنے والے 14ویں پاکستانی کیڈٹ بن گئے ہیں۔
یہ کامیابی پاک فوج کے نوجوان افسران کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔ 2013 سے اب تک پاک فوج کے 7 افسران بطور فیکلٹی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ 2009 سے 46 پاکستانی کیڈٹس اس ادارے سے تربیت مکمل کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2020 میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، تمغۂ بسالت نے بھی آسٹریلیا میں بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button