صحت

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43786 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 603 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 20 افراد انتقال کرگئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد سے بھی کم ہوکر 1.37 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28300 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 65650 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 813 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 11710ہوگئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button