مشرق وسطیٰ

بختاور بھٹو اور ان کا بیٹا اسپتال سے گھر منتقل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو اپنے ننھے مہمان کو لے کر گھر پہنچ گئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو اپنے ننھے مہمان کو لے کر گھر پہنچ گئیں۔
بختاور بھٹو نے اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعے دی۔
بختاور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں 17 اکتوبر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور آخر کار اب ہم اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کے ساتھ گھر میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کی دعاؤں، محبت اور پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی جس کا نام انہوں نے میر حاکم محمود چوہدری رکھا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button