وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں پربھروسہ نہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
پلس کنسلٹنٹ کی سہ ماہی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ جولائی 2021 میں 38 فیصد عوام نے وزیراعظم کے معاشی دعوؤں پر اعتبار نہیں کیا تھا اور اب یہ تعداد 57 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ معاشی سمت درست نہ سمجھنے والے 19 فیصد افراد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور یہ تعداد اب 75 فیصد ہوگئی ہے۔