اہم خبریںپاکستان پریس ریلیز

امن کے وعدوں کے برعکس دہشتگردی،افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب

امریکی جریدے یوریشیا ریویو کے مطابق افغانستان دہشتگردتنظیموں کاگڑھ بن چکا ہے اورطالبان فتنہ الخوارج، القاعدہ اوردیگرجہادی گروہوں کی میزبانی اورسرپرستی کررہےہیں۔

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔طالبان رجیم دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے بجائے خطے کو غیرمستحکم کرنےوالےشرپسندوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔
عالمی جریدے نےافغان طالبان کی دہشتگردتنظیموں کی سرپرستی اور افغان سرزمین سےپنپتی دہشتگردی کوبےنقاب کردیا۔امریکی جریدے یوریشیا ریویو کے مطابق افغانستان دہشتگردتنظیموں کاگڑھ بن چکا ہے اورطالبان فتنہ الخوارج، القاعدہ اوردیگرجہادی گروہوں کی میزبانی اورسرپرستی کررہےہیں۔
طالبان کی دہشتگردوں اورعسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچےکو ختم نہ کرنےکی ضدنےافغانستان کودہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ۔روسی اورامریکی انٹیلی جنس اداروں کےمطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج، القاعدہ اوردیگر تنظیموں سےوابستہ ہزاروں غیرملکی جنگجوموجودہیں ۔ القاعدہ پاکستان کیخلاف حملوں کیلئےفتنہ الخوارج کو تربیت، مشاورت اور جنگی معاونت فراہم کر کے خطے کے امن کو داو پر لگا رہی ہے ۔
ماہرین کے مطابق افغانستان میں عسکریت پسندوں کےبنیادی ڈھانچےکوتباہ نہ کرنااس بات کاواضح ثبوت ہےکہ طالبان رجیم دہشتگردی کےمکمل خاتمے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ القاعدہ کی جانب سےفتنہ الخوارج کوپاکستان کیخلاف جنگی حکمت عملی اورتربیت کی فراہمی خطےکی سلامتی کیلئےسکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button