پاکستاناہم خبریں

وزیرِ بحری امور کا کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جدید میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کا اعلان

کراچی میں 140 ایکڑ پر جدید میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ قائم کیا جائے گا۔اس منصوبے سے ملک میں سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
وزیرِ بحری امور نے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جدید میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں کے پی ٹی اور سعودی شراکت داروں کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں 140 ایکڑ پر جدید میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ قائم کیا جائے گا۔اس منصوبے سے ملک میں سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔پاکستان کو علاقائی بحری تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ سے پاکستان کی بلیو اکانومی کو نئی تقویت ملے گی۔
جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تمام قانونی و انتظامی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔سعودی وفد نے پاکستان کے بندرگاہی انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button