مشرق وسطیٰ

نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم اور وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل کا قذافی اسٹیڈیم اور مین بلیوارڈ گلبرک کا دورہ

قذافی اسٹیڈیم اور مین بلیوارڈ گلبرک میں بارش کی وجہ سے کھڑے ہونے والے پانی کیلئے نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا لاہور میں بارش کے کھڑے 90 فیصد پانی کو نکال دیا گیا ہے، بارش کے پانی کی وجہ سے لاہوریوں کو کوئی پریشانی نہیں آئے گی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے نکاسی آب کے بہترین انتظامات کرنے پر کمشنر لاہور ڈویژن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل نے قذافی اسٹیڈیم اور مین بلیوارڈ گلبرک کا دورہ کیا۔نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم اور بلال افضل نے قذافی اسٹیڈیم اور مین بلیوارڈ گلبرک میں بارش کی وجہ سے کھڑے ہونے والے پانی کیلئے نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر یوسف اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور متعلقہ افسران نے صوبائی وزراء کو نکاسی آب کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم اور بلال افضل نے اس موقع پر وڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ لاہور میں بارش کے کھڑے 90 فیصد پانی کو نکال دیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بارش کے پانی کی وجہ سے لاہوریوں کو کوئی پریشانی نہیں آئے گی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزیدکہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مین بلیوارڈ گلبرگ میں زیر تعمیر پلازہ کی جانب روڈ پر شگاف کے باعث کنسٹرکشن کا کام فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے نکاسی آب کے بہترین انتظامات کرنے پر کمشنر لاہور ڈویژن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل نے کہاکہ لاہور میں بارش کے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کی مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button