کھیل

کرکٹ کے متوالے کی شاہین آفریدی سے پاک بھارت میچ کی ٹکٹ مانگنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے میچ دیکھنے کے شوقین پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹ مانگنے لگے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے میچ دیکھنے کے شوقین پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹ مانگنے لگے۔
سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی اسٹیڈیم سے باہر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان سے کرکٹ کے ایک متوالے کی جانب سے ٹکٹ سے متعلق سوال کیا گیا۔
ویڈیو میں نوجوان نے شاہین آفریدی سے پوچھا کہ بھائی آپ کے پاس ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان بھارت کے میچ کی ٹکٹس ہیں؟
سوال پر شاہین رک کر اپنی جیب ٹٹولتے ہیں ہیں تو اسی دوران ان کے ایک مداح کی آواز آتی ہے کہ بھائی دیکھیں شاید جیب میں ٹکٹس ہوں۔
مداح کے سوال شاہین آفریدی مسکراتے ہوئے آگے نکل گئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button