مشرق وسطیٰ

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا آٹھواں سینڈیکیٹ اجلاس

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز بارے آئی ڈیپ کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا آئی ڈیپ کی جانب سے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لے لیاگیا چلڈرن ہسپتال لاہور کا لیب کولیکشن سنٹر بنانے بارے ایم ڈی چلڈرن ہسپتال کو فزیبیلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت چلڈرن ہسپتال لاہور کو بچوں کے علاج کے حوالے سے ماڈل ہسپتال بنانا چاہتے ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا آٹھواں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا،جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ، پروفیسر ڈاکٹر ساجد مقبول، پروفیسر ڈاکٹر طاہر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ مقبول، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، ڈائریکٹر فنانس جاوید اقبال اور آئی ڈیپ کے افسران نے شرکت کی۔رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید نے سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔ڈائریکٹر فنانس جاویداقبال نے اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے ساتویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کی۔اس موقع پر ساتویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف سٹیٹوٹری پوزیشنز پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی جانب سے ساتویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری کے علاوہ اکیڈمک کونسل کی جانب سے ساتویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز بارے آئی ڈیپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ایم ڈی ایم ایس کے پروگرامز کے کری کولم کی منظوری بھی دی گئی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور کا لیب کولیکشن سنٹر بنانے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایم ڈی چلڈرن ہسپتال کو فزیبیلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ آئی ڈیپ کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی عمارت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور کو بچوں کے علاج کے حوالے سے ماڈل ہسپتال بنانا چاہتے ہیں۔ آئی ڈیپ کی جانب سے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر بارے آئی ڈیپ کے سربراہ کو مراسلہ لکھا جائے گا۔ سینڈیکیٹ ممبران نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی عمارت کی تعمیر کیلئے آئی ڈیپ کو مزید فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پوری دنیا میں امیر غریبوں اور صحت مند بیماروں کی کفالت کرتے ہیں۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ہیلتھ انفارمیشن اور لیڈرشپ جیسے دیگر تکنیکی کورسز کروانے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں کالج آف فارمیسی بنانے کیلئے ورکنگ پیپر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ جاری رکھے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button