پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر

زخمی اے ایس آئی جاوید مسیح کے مطابق 15سے 20شرپسندوں نے راولاکوٹ میں رائے چوک کے قریب رائفل کے بٹ سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پرآگئے ۔کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پرتشددکارروائیوں کا نشانہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بننے لگے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی جاوید مسیح کو انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں نےبدترین تشدد کانشانہ بنایا ۔15جون 2026کو والدہ کی علالت کے باعث رخصت پر گھر جاتے ہوئے اے ایس آئی جاوید مسیح پر شرپسندوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں کے حملے میں اے ایس آئی جاوید مسیح کی ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ فریکچر ہو گئی ۔
زخمی اے ایس آئی جاوید مسیح کے مطابق 15سے 20شرپسندوں نے راولاکوٹ میں رائے چوک کے قریب رائفل کے بٹ سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔شرپسندوں نے اے ایس آئی سے زبردستی بیان بھی ریکارڈ کرایا کہ ان کی ٹانگ تشدد سے نہیں موٹر سائیکل حادثے میں ٹوٹی ہے۔اے ایس آئی جاوید مسیح اس وقت راولاکوٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔سی ایم ایچ راولاکوٹ ، پولیس بکتر بند اور اے ایس آئی پر حملہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مکروہ عزائم کو آشکار کرتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہاہے جو ان کے بیرونی ایجنڈے کو بے نقاب کر رہا ہے ۔ ایسے پرتشددواقعات عوامی حقوق کی جدوجہد نہیں بلکہ منظم انتشار اور ریاستی رٹ کو براہ راست چیلنج کرنے کے مترادف ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button