مشرق وسطیٰ
کراچی پولیس آفس کی عمارت میں آگ لگ گئی
کراچی پولیس کے ہیڈ آفس کی عمارت میں آگ لگنے سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا۔
کراچی پولیس کے ہیڈ آفس کی عمارت میں آگ لگنے سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس آفس کی عمارت میں آگ صبح ساڑھے 6 بجے عمارت کے کباڑ کے سامان میں لگی جس کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ایک فائر ٹینڈر نے کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا جب کہ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کے بعد عمارت کی بجلی بند کردی گئی تھی جو اب بحال کردی گئی ہے جب کہ آگ لگنے کی وجوہات چیک کی جارہی ہیں۔