مشرق وسطیٰاہم خبریں

ایران سے معاہدہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا بھی نیتن یاہو پر اثرنہیں ہوا ، لبنان پر زبردست حملہ، 4 افراد ہلاک

لبنان کی سرکاری میڈیا نے جانکاری دی ہے کہ منگل کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم ازکم چارلوگوں کی موت ہوئی ۔ حملہ اس وقت ہوا، جب امریکہ اورایران کے درمیان معاہدہ پراتفاق رائے ہوا اوراعلان کیا گیا تھا۔

https://vogurdunews.de/our-team/

امریکہ اور ایران کے درمیان عبوری معاہدہ اورڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا اسرائیل پراس وقت کوئی اثرہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملے شروع کردیئے ہیں۔ ان تیزرفتار حملوں میں چار افراد مارے گئے ہیں۔  الجزیرہ کے مطابق، لبنان کی سرکاری میڈیا نے جانکاری دی ہے کہ منگل کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم ازکم چارلوگوں کی موت ہوئی۔ حملہ اس وقت ہوا، جب امریکہ اورایران کے درمیان معاہدہ پراتفاق رائے ہوا اوراعلان کیا گیا تھا۔ حالانکہ معاہدہ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے تصادم کو ختم کرنے کا التزام ہے۔

وہیں دوسری جانب، لبنانی خبررساں ایجنسی این این اے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے نباتیح کے علاقے میفادون قصبے پرکئے گئے جس سے دوگاڑیوں کونقصان پہنچا۔ شکین کے قریب ایک اورگاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں چار افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق، حالانکہ معاہدے کے بعد اسرائیل کی جانب سے تشدد میں کمی آئی ہے۔ پیرکے روزاسرائیلی حملوں میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔ اسرائیل پہلے ہی اس معاہدے سے خود کوالگ کرچکا ہے۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکو لبنان کے معاملے کوذمہ داری سے نمٹنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایران کبھی بھی آبنائے ہرمز کو بند کرسکتا ہے ، امریکی خفیہ ایجنسیوں کا دعویٰ

وہیں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کہا ہے کہ ایران اپنی مرضی سے دنیا کے تیل کے راستے (آبنائے ہرمز) کو بند کرسکتا ہے۔ اس سے تہران کو عالمی معیشت پرطاقتورکنٹرول ملتا ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرزنے ایک ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمزکا سرکاری کنٹرول ایران کے حوالے کردیا ہے۔ یہ کسی بھی ایٹمی ہتھیارسے زیادہ طاقتور ہتھیارہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو سخت وارننگ دی 

اس سے قبل، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روزایویان میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل، لبنان اورایران سے متعلق اہم امورپراپنے خیالات کا اظہارکیا۔ اس موقع پرانہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ نہ ہوتے تواسرائیل اب تک تباہ ہو چکا ہوتا۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے وجود اور سلامتی کے تحفظ میں امریکہ کا کردار فیصلہ کن رہا ہے۔ ان کے بقول اگر ان کی قیادت نہ ہوتی تو اسرائیل کی پوزیشن کہیں زیادہ کمزور ہو سکتی تھی، کیونکہ ان سے قبل کوئی بھی امریکی صدر ایسے اقدامات کے لیے تیار نہیں تھا جو انہوں نے کیے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ اپنے تعلقات کو ’انتہائی اچھا‘ قرار دیا، لیکن انہوں نے کہا کہ لبنان کے معاملے میں نیتن یاہو کو زیادہ ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ کام لینا چاہیے۔ انہوں نے لبنان کی موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کبھی اساتذہ، ڈاکٹروں اور وکلا کی سرزمین کے طورپرجانا جاتا تھا، لیکن اب اس کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button