
مشرق وسطیٰ
پنجاب ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ٹرینی ڈرائیورز کی مہارت کا ٹیسٹ لیاجائےگا، آئی جی موٹروےپولیس
پنجاب ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ٹرینی ڈرائیورز کی مہارت کا ٹیسٹ لیاجائےگا، آئی جی موٹروےپولیس سلطان خواجہ نےڈرائیورزپروگرام ٹیسٹ کی منظوری دے دی.
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آصف جرمنی):موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی سید حشمت کمال سے رجسٹرار ریسکیو فرحان خالد نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ریسکیو ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کاتکنیکی جائزہ لیاگیا،ڈی آئی جی سید حشمت کمال نے کہاکہ موٹروے پولیس ریسکیوڈرائیورزکی مہارت میں اضافے کیلئےمددگار ثابت ہوگی، پروگرام سےپنجاب ریسکیو کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے ڈرائیورز مہارت ٹیسٹ کے لیے ٹریننگ کالج سے درخواست کی گئی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ عاطف شہزاد بھی موجود تھے۔