بین الاقوامیتازہ ترین

تائیوان پر حملہ ہوا تو حفاظت کریں گے ، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے تائیوان کےدفاع کا اعلان کردیا ۔امریکی صدر نے واضع کردیا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم اس کا دفاع کریں گے ۔

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے تائیوان کےدفاع کا اعلان کردیا ۔امریکی صدر نے واضع کردیا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم اس کا دفاع کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا نے اتحاد یوں کی حفاظت کا عہد کررکھا ہے اور تائیوان ہمارا اتحادی ہے ہم اس کی حفاظت کریں گے ۔ امریکی صدر کی طرف سے مزید کہا گیا کہ جس طرح نیٹو اتحادیوں کی حفاظت کررہے ہیں ایسے ہی تائیوان کی حفاظت بھی ہمارے ذمے ہے ۔
یاد رہے کہ پچھلے دنوں چین کے صدر نے کہا تھا کہ تائیوان کو ماضی کی طرح چین کا حصہ بنائیں گے اس کے لئے چاہے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے ۔ چینی صدر کی طرف سے اس بیان کے بعد تائیوان کی طرف سے چین کی جارحیت پسند انہ پالیسی پر سخت اعتراضات کئے گئے تھے اور عالمی سطح پر چینی صدر کے اس بیان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنے ملک کا ایک علیحدہ ہونے والا صوبہ کہتا ہے جو بالآخر دوبارہ ملک کا حصہ بن جائے گا۔لیکن تائیوان کے بہت سارے لوگ اس سے اختلاف کرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ آزادی کے کسی سرکاری اعلان نہ کرنے کے باوجود، وہ ایک علیحدہ قوم ہیں ۔
چین کے سرکاری ریکارڈ میں تائیوان کا ذکر سنہ 239 میں آتا ہے۔ یہ وہ زمانہ ہے جب چین نے خطے کے مطالعے کے لیے ایک تحقیقی ٹیم سمندر میں روانہ کی تھی اور تائیوان کا پتہ چلا تھا یہ وہ تاریخی ریکارڈ ہے جس کی بنیاد پر چین تائیوان پر اپنی حاکمیت کا دعویٰ کرتا ہے۔بعد میں ولندیزیوں کی نوآبادیاتی زمانے کے کچھ عرصے کے بعد، یعنی 1624 سے 1661 تک، تائیوان جزیرہ سنہ 1683 سے لے کر 1895 تک چین کے چِنگ خاندان کے زیرِ انتظام رہا ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button