جنرل

وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ: وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حا صل کر لی ہے۔

مکہ مکرمہ: وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حا صل کر لی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضرى دی اور مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خانان دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جدہ پہنچنے پر نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے وزیر اعظم کا استقبال کیا تھا۔ وہاں سے وزیر اعظم مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوئے۔
وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر وہاں کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے استقبال کیا.
مدینہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ ننگے پیر تھےہ وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔
وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے،وزیراعظم ماحول کے تحفظ سے متعلق سربراہی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے اور ترقی پذیر ممالک میں ماحول کو درپیش چیلنجز پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button