صحت

فرخ‌ حبیب کا پنجاب میں صحت کارڈ‌ کی تقسیم سے متعلق اہم اعلان

وزیر مملکت فرخ حبیب نے خوشخبری سنائی ہے کہ 31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ موجود ہوگا جس کے ذریعے 10 لاکھ تک کا علاج کروایا جاسکے گا۔

لاہور : وزیر مملکت فرخ حبیب نے خوشخبری سنائی ہے کہ 31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ موجود ہوگا جس کے ذریعے 10 لاکھ تک کا علاج کروایا جاسکے گا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اس سلسلے میں آسان شرائط پر نوجوانوں کےلیے قرض منظور ہوچکے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ 5 ارب روپے سے 1 لاکھ اسکالرشپ تقسیم کیے جاچکے ہیں جب کہ مزید ایک لاکھ اسکالرشپ تقسیم کی جائیں گی۔
نوجوانوں کو موبائل ایپ، ویب اور گرافک ڈیزائننگ کی ٹریننگ دی جارہی ہے جس کی مدد سے نوجوان فری لانسنگ سے لاکھوں کماسکتے ہیں۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ موجود ہوگا جس کے ذریعے 10 لاکھ تک کا علاج کروایا جاسکے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button