سائنس و ٹیکنالوجیتازہ ترین

جدید آئی ٹی پارک وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے عظیم تحفہ ہے، شزہ فاطمہ

وفاقی وزیر نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعمیراتی اور تکمیلی امور کو مزید بہترین اور معیاری بنانے کے لیے خاص ہدایات جاری کیں۔

ناصر خان خٹک
اسلا آباد:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر سب سے بڑے اور جدید ترین آئی ٹی پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر نے آئی ٹی پارک کے مختلف فلورز کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت و تفصیلا ت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو منصوبے کی تکمیل، کام کی رفتار اور مختلف شعبہ جات کی تفصیلات سے آراستہ جامع بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعمیراتی اور تکمیلی امور کو مزید بہترین اور معیاری بنانے کے لیے خاص ہدایات جاری کیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ یہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ آئی ٹی پارک وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک کے ہونہار نوجوانوں کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے ہمارے نوجوان جدید ٹیکنالوجی کے برابری کے مواقع حاصل کر کے نہ صرف دنیا بھر کے ممالک میں اپنے روزگار کے راستے کھولیں گے بلکہ پاکستان کی معیشت کی بہتری اور استحکام میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button