انٹرٹینمینٹ

بھارتی اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ساؤتھ انڈین اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ساؤتھ انڈین اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنیت راج کمار کو جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کےباعث انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اداکار پنیت راج کمار جِم میں ورزش کے دوران اچانک گرپڑے جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔
46 سالہ پنیت راج کمار ساؤتھ انڈین فلموں کے معروف اداکار تھے اور انہیں پاور اسٹار کے نام سے جانا جاتا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button