پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے،پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ مختلف مذاہب کی نمائندگی ہے،مریم نواز شریف

کوئی بھی مذہب تشدد کرنے کی تر غیب اور اجازت نہیں دیتا،ایسا کوئی مہذب معاشرہ نہیں جو مختلف عقائد رکھنے والوں پر تشدد کی حمایت کرتا ہو،تشدد اور تعصب کیخلاف کھڑے ہوں،پُرامن اور محفوظ معاشرے کیلئے کردار ادا کریں :مریم نوازشریف

ناصف اعوان-ادارت
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ کوئی بھی مذہب تشدد کرنے کی تر غیب اور اجازت نہیں دیتا – ایسا کوئی مہذب معاشرہ نہیں جو مختلف عقائد رکھنے والوں پر تشدد کی حمایت کرتا ہو – مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد قابل مذمت عمل ہے -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے، بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا اسکی مثال ہے -دہائیوں سے کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد کیا جا رہا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے۔پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ مختلف مذاہب کی نمائندگی ہے، سب پاکستانی ہیں، کوئی تفریق نہیں – اقلیتوں پر اٹھنے والے ہاتھوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے -حکومت پنجاب مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ اپنے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تعصب یا تشدد کو روکنا ہوگا – معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں -مذہبی تفریق اور نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والوں کو شکست دینا ہوگی۔ عقیدے اور مذہب کی بنیاد پر تشدد و نفرت کا نشانہ بننے والے ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپیل کی کہ تشدد اور تعصب کے خلاف کھڑے ہوں،پُرامن اور محفوظ معاشرے کے لیے کردار ادا کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button