کاروبار

آسان گھر اسکیم کے تحت گھروں کے قرضوں کا حجم 300ارب روپے سے بڑھ گیا، رضا باقر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ آسان گھر اسکیم کے تحت کم قیمت گھروں کے لیے 200 ارب

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ آسان گھر اسکیم کے تحت کم قیمت گھروں کے لیے 200 ارب روپے مالیت کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔
گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے چھٹےبینکاری ایوارڈسےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے باعث پاکستان اور دنیا کو بڑے چیلنجز کاسامنا تھا،وبا کے دوران پاکستان میں بینکاری خدمات کوجاری رکھنا بہت اہم تھا، جسے جاری رکھا گیا۔
رضا باقر نے کہا کہ آسان گھر اسکیم کے تحت گھروں کے قرضوں کا حجم 300ارب روپے سے بڑھ گیا ہے، کم قیمت گھروں کے قرض کیلئے200ارب مالیت کی درخواستیں ملیں، جن میں سے 2300 درخواستیں منظور ہوئیں، بینکوں نے 80 ارب روپے قرض کم قیمت گھروں کیلئےمنظور کیے اور چھوٹے گھروں کے لیے 19 ارب روپے جاری کیے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے تیزی سے بنیادی شرح سود کوکم کیا اور اسے 13.25 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد تک کم کیا۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بچانے کیلئے 2 ہزار ارب روپے کا سرمایہ فراہم کیا گیا، اسٹیٹ بینک کافراہم کردہ سرمایہ شرح نمو جی ڈی پی 5 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں کاروبار کیلئے 238 ارب روپےفراہم کیے جبکہ کرونا وبا کے دوران اسٹیٹ بینک نے مختلف اسکیمیں متعارف کرائیں، اگر یہ قدم نہ اٹھایا جاتا تو معیشت 4 فیصد شرح سے زیادہ ترقی نہ کر پاتی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button