کاروبار

یوٹیلیٹی اسٹورزپر مختلف اشیا کی قیمتوں‌ میں‌ ہوشربا اضافہ

وٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورزپرقیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق برانڈڈ اشیا پر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جس میں مختلف برانڈکی950گرام چائے کی قیمت میں 100سے 210 روپے، کافی کے 100 گرام جار کی قیمت میں 50روپے، بچوں کے 500 گرام فارمولا دودھ کی قیمت میں 60 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایک کلو کپڑے دھونےکے پاوڈر کی قیمت میں 10 روپے، 300 گرام کسٹرڈ کے پیکٹ کی قیمت میں 5 روپے، 300 گرام کارن فلور کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا۔
اسی طرح شہد کی 250 گرام کی قیمت میں95روپے تک اضافہ کیا گیا جبکہ ایک لیٹرملٹی پلپرز کلینر کی قیمت46 روپے اور پیکٹ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان بھر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز پر اب نئی قیمت پر درج بالا اشیا دستیاب ہوں گی۔
یا درہے کہ اس سے قبل 15 اکتوبر کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں40 سے 1090روپے تک کا اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ دس لٹر گھی کے کین کی قیمت 2500 روپے مہنگی ہوکر3590 روپے تک پہنچ گئی تھی، اسی طرح 5 لیٹر کوکنگ آئل پیکٹ 463 روپے اضافے کے ساتھ 13 سو 32 روپے سے بڑھ کر 17 سو95 روپے ، گھی کے 10لیٹرٹن کی قیمت 475روپے اضافے کے بعد 2885سے بڑھ کر3360روپے تک پہنچ گئی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button