انٹرٹینمینٹ

افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی سدھارتھ سے متعلق پوسٹ پر کیا کہا؟

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان نے شہناز گل کی پوسٹ پر اپنا تبصرہ پیش کیا ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان نے شہناز گل کی پوسٹ پر اپنا تبصرہ پیش کیا ہے۔
بگ باس 13 کی مضبوط امیدوار شہناز گِل نے اپنے قریبی دوست سدھارتھ شکلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ’تو یہیں ہے‘ گانا ریلیز کیا جس کے آج کل سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔
گانے کی ویڈیو میں سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی بگ باس سمیت کچھ دیگرخوبصورت یادیں دکھائی گئی ہیں۔
شہناز گل نے گانے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جس پر ناصرف بھارتی شوبز ستاروں اور مداحوں نے شہناز کے لیے پیغامات جاری کیے بلکہ پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے بھی شہناز اور سدھارتھ کیلئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
تاہم ان ہی افراد میں سے ایک افغان کرکٹر راشد خان بھی تھے جنہوں نے شہناز کی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ، آپ کو ہمت دے’۔
یاد رہے کہ رواں برس 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس سے شہناز گِل کو شدید صدمہ پہنچا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button