‘میرا پیارا سا بچہ باہر آگیا، اللہ آپ کا لاکھ لاکھ شکر’
منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت منظور ہونے پر پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت منظور ہونے پر پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت 28 اکتوبر کو ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے منظور کی گئی جس کے بعد تقریباً ایک ماہ بعد آریان کو 30 اکتوبر کے دن جیل سے رہائی ملی۔
ایسے میں اداکارہ حرا مانی نے شاہ رخ اور ان کے بیٹے آریان کیلئے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی۔
حرا نے پوسٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘میرا پیارا سا بچہ باہر آگیا، اللہ آپ کا لاکھ لاکھ شکر’۔
حرا مانی کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈھیروں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا جب کہ اداکارہ کے مداحوں نے ان کا ساتھ دیا اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب بھی دیا۔
حرا مانی نے بعدازاں ایک اور اسٹوری پوسٹ کی اور آریان کی جیل سے رہائی پر لکھا کہ زور دار تالیاں کیونکہ بادشاہ باہر آگیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم تو مداح ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے۔
خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔