کھیل

لالیگا: ریال میڈرڈ نے ایلچےکو ایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دے دی

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ایلچے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ایلچے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
لالیگا میں ریال میڈرڈ اور ایلچے کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ریال میڈرڈ کا پلڑا بھاری رہا، پہلے ریال میڈرڈ نے برتری حاصل کی جن کے کھلاری ونی جونیئر نے 22ویں منٹ میں گول کیا۔
وقفے تک یہی اسکور رہا، دوسرے ہاف کے 63 ویں منٹ میں ایلچے کے کھلاڑی راؤل گیوٹی کو فاؤل کے نتیجے میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے سبب ایلچے کی ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی۔
ریال میڈرڈ کی جانب سے دوسرا گول بھی ونی جونیئر نے اسکور کیا ، اُنہوں نے 73ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی، 83 ویں منٹ میں ایلچے نے ایک گول کا خسارہ پورا کیا ۔
میچ کے بقیہ وقت میں کوئی گول نہ ہوسکا اور یال میڈرڈ نے دوا یک سے فتح سمیٹی۔
ایک اور میچ میں سیویا نے اوسوسونا کو دو صفر سے مات دی۔
اس کے علاوہ تیسرے میچ میں ویلنشیا نے ویا ریال کو بھی دو صفر سے شکست دے دی۔
بارسلونا اور ایلاویز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔
اس ڈرا میچ کے نتیجے میں بارسلونا کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ریال میڈرڈ، سیویا اور ریال سوسائیڈڈ کے 24، 24 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر گول اوسط کی بنا پر ریال میڈرڈ ٹاپ پر ہے۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button