مشرق وسطیٰ

ویکسین کیوں نہیں لگوائی؟ دلہا کو بارات لیجانے سے قبل ہی ویکسین لگا دی گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے گھر گھر ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

پنجاب حکومت کی جانب سے گھر گھر ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور اسی مہم کے دوران بغیر ویکسی نیشن کے دلہن کو لے جانے کے لیے تیار دلہا سمیت کئی باراتیوں کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی۔
جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں مظہر عباس کی بارات لے جانے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اس دوران محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم ان کے گھر پہنچ گئی اور دلہا سمیت تقریب میں شریک دیگر مہمانوں سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ طلب کیے۔
محکمہ صحت کی ٹیم کو جب پتہ چلا کہ دلہے سمیت کئی باراتیوں نے ویکسین ہی نہیں لگوائی تو انہوں نے دلہا کو بارات لے جانے سے قبل ہی ویکسین لگا دی، شادی میں شریک کئی باراتیو ں کو بھی ویکسین لگائی گئی۔
پنجاب حکومت کا گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ، انکار پر کارروائی ہوگی
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر انسداد کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے میں بتایا گیا تھا کہ کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا مقصد ٹارگٹ کا 100 فیصد حصول ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button