اسلام آباد: حکومتی وفد کی علماء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس مؤخر ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم تنظیم پریس کانفرنس میں اپنی شوریٰ کے ارکان کی نمائندگی چاہتی ہے، حکومتی ارکان جس گروپ کے ساتھ پریس کانفرنس چاہ رہے تھے وہ کالعدم تنظیم کو قبول نہیں جس کے باعث پریس کانفرنس مؤخر کرنا پڑی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد اور مفتی منیب الرحمان کی پریس کانفرنس کا وقت اب تبدیل کر دیا گیا ہے اور پریس کانفرنس سوا 3 بجے ہو گی۔
شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان اور مفتی منیب الرحمان مشترکہ پریس کانفرنس میں مذاکرات کے حوالے سے بتائیں گے۔