اسلام آباد: حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان مصالحت کار مفتی منیب الرحمن نے کہا پوری قوم سے دعا کی التجا کرتا ہوں مسلح افواج اور پولیس کے جوجوان شہید ہوئے ،تحریک لبیک کے جو لوگ محبت رسول میں شہید ہوئے اللہ پاک ان سب کو آخرت میں جزا عطا فرما ۔ریاست ان کے لواحقین کی کفالت کا انتظام کرے .
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی صفوں میں جنہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا یا جنہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا سب کے سامنے ہے ۔ میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر اس کی دکان پر مندی ہوجائے تو ایک دوروز گزارا کیجئے گا ۔
ٹی ایل پی آئندہ احتجاج نہیں کرے گی: معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہر ایک کومعلوم ہے کہ حکومت کے پاس طاقت اور ادارے ہوتے ہیں پاکستان کی آرڈیننس فیکٹری کا اسلحہ اپنی قوم پر استعمال کے لئے نہیں بنتا ۔ مفتی منیب الرحمن سے بار بار معاہدے کی تفصیلات دھرنا کب ختم ہوگا جیسے سوالات پوچھے گئے مگر انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا۔