یورپتازہ ترین

یوکرین پر رات بھر روس کے حملے، کم از کم چھ افراد ہلاک

ان حملوں کے باعث منگل کو کییف کے مختلف علاقوں میں بجلی کی  بندش کرنا پڑی تاکہ پہلے ہی متاثرہ بجلی کے نظام پر دباؤ کم کیا جا سکے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے رات بھر یوکرین کے مختلف علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے۔ دارالحکومت کییف  میں دو جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں چار افراد مارے گئے۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے کم از کم 50 میزائل اور 130 ڈرون داغے، جن میں کییف ، خارکیف، دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے باعث کییف کے شہریوں نے میٹرو اسٹیشنوں میں پناہ لی۔

یوکرینی وزیر خارجہ آندری سیبیگا نے کہا کہ حملوں میں رہائشی عمارتوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

7 اکتوبر کو یوکرین کے شہر کییف میں، روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے دوران، لوگ روسی میزائل حملے کے وقت میٹرو اسٹیشن کے اندر پناہ لے رہے ہیں
حالیہ روسی حملوں میں پلوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہےتصویر: Alina Smutko/REUTERS

روسی حملوں سے کییف میں خوف، بجلی کا نظام بھی متاثر

یوکرین کے دارالحکومت کییف کے میئر ویٹالی کلیچکو کے مطابق بدھ کے روسی حملے کے نتیجے میں گنجان آباد دارنیتسکی علاقے میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک ہوئے۔

حالیہ روسی حملوں میں پلوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں کے باعث منگل کو کییف کے مختلف علاقوں میں بجلی کی  بندش کرنا پڑی تاکہ پہلے ہی متاثرہ بجلی کے نظام پر دباؤ کم کیا جا سکے۔ بجلی کی بندش کے سبب شہریوں نے ایک بار پھر جنریٹرز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے شہریوں کو فضائی حملوں سے چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ روس ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ فوجی نگرانی کے ذرائع نے بھی کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ تیز رفتار ڈرونز کے ممکنہ بڑے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button