اسلام آباد:پی ڈی ایم کے اہم ترین ہنگامی اجلاس میں دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا ،لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں مہنگائی کیخلاف مہنگائی مارچ ہو نگے ۔
مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ،جلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس اور بلدیاتی الیکشن کے ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا.
اجلاس میں شہباز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ،اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمت عملی پر بھی غور کیاگیا جس کے بعد تمام فریقین نے مشترکہ طور پر حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کیخلاف دسمبر میںلانگ ما رچ کا اعلان کر دیا ۔