کاروبار

کوئٹہ کے کئی بازاروں میں چینی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ہول سیل مارکیٹ میں 142 روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی پرچون میں 160 روپے میں ملنے لگی ۔

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ہول سیل مارکیٹ میں 142 روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی پرچون میں 160 روپے میں ملنے لگی ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے کئی بازاروں میں چینی کا فی کلو ریٹ 160 روپے تک جاپہنچا ہے ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 142روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جب کہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ 4 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 47 روپےکا اضافہ ہوا۔
دوسری جانب ملتان میں ہول سیل مارکیٹ میں باریک چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں موٹی چینی کا ریٹ 125 سے130 روپےکلو ہے۔جبکہ حیدرآباد میں ریٹیل میں چینی 148 سے 150 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ میرپور آزاد کشمیر ریٹیل میں چینی 150 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے ۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جیسے ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تو ویسے ہی چینی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button