اہم خبریںپاکستان

پاکستان: خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ دفاعی معاہدے کا ‘کلیدی کردار’ ہے

پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ یہ معاہدہ نوعیت کے اعتبار سے دفاعی ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ہے۔
اسحاق ڈار نے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود سے ملاقات کی۔

دفترِ خارجہ نے بتایا، "وزیرِ خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو نمایاں کیا اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ دفاعی اتحاد کے کلیدی کردار پر زور دیا۔”
تزویراتی فوجی مہارت کے لیے معروف اور تجربہ کار فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود کو اس اتحاد کا اولین سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا اور تین سالہ مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ یہ معاہدہ نوعیت کے اعتبار سے دفاعی ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر کوشاں ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی و دفاعی حکام نے پیر کے روز تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کی جس میں امن کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس اجلاس میں سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالین اور ایران کی اعلیٰ ترین قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button