سیارچے کی ٹکر سے نقصانات، ناسا نئے منصوبے پر گامزن
امریکا کا خلائی ادارہ ناسا دنیا کو شہابیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلی دفعہ ایک خلائی گاڑی خلا میں بھیجے گا۔
امریکا کا خلائی ادارہ ناسا دنیا کو شہابیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلی دفعہ ایک خلائی گاڑی خلا میں بھیجے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناسا دنیا کو شہابیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلی دفعہ ایک خلائی گاڑی کو دنیا کے مدار کے قریب ایک شہابیے سے ٹکرانے کے لیے خلا میں بھیج رہا ہے۔
رواں ہفتے ایک شہابیے کے غیرمحسوس شکل میں دنیا کو چھوتے ہوئے گزر جانے کے بعد ناسا نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ 24 نومبرکو شہابیوں سے ٹکرانے کے لیے ڈیزائن کی گئی پہلی خلائی گاڑی کو خلا میں بھیج کر کسی ممکنہ حملے کے سدباب کی ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کیا جائے گا۔
پروگرام کے مطابق خلائی گاڑی ڈارٹ، ڈیڈیموس شہابیہ سسٹم کے تقریباً 160 قطر والے ڈیمپورفوس نامی شہابیے سے 24 ہزار فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ڈارٹ کو امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کی ونڈن برگ ائیر فورس بیس سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے چھوڑا جائے گا۔
ڈارٹ کو آرڈینیشن لیڈر نینسی چابوٹ کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد شہابیے کو ختم کرنا نہیں بلکہ اس کے مدار کو ایک درجہ تبدیل کرنا ہے۔