اہم خبریںپاکستان پریس ریلیز

صحافت معاشرے کا آئینہ اور صحافی سچائی کے ترجمان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے پیشہ ورانہ وقار کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

انصار ذاہد سیال-پاکستان
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان، سچائی کے علمبردار ہیں۔ حق اور سچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ صحافیوں کو بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دینے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ صحافیوں کا تحفظ، آزادی صحافت اور آزادی اظہار جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے پیشہ ورانہ وقار کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو دھمکیاں دینے، تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ بے گھر صحافیوں کے لیے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سچائی کی آواز دبانے کی ہر کوشش معاشرے کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں قتل و تشدد کے واقعات ہوئے نہ ہی ہوں گے۔ حکومت پنجاب آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کے اصولوں کی حمایت کرتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button