سیکرٹری معدنیات سید نجف اقبال کا کان کنوں کو صحت اور تعلیم کی فراہمی کے لیے بڑا قدم-
سیکرٹری معدنیات نے محکمانہ امور بہتر طریقے سے چلانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری محکمہ معدنیات سید نجف اقبال نے مائینز لیبر ویلفیئر کمشنر پنجاب کا دورہ کیا۔مائینز لیبر ویلفیئر کمشنر پنجاب، ریاض احمد چوہدری نے محکمانہ امور اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ بریفنگ میں محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
سیکرٹری معدنیات نے محکمانہ امور بہتر طریقے سے چلانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں-سیکرٹری معدنیات نے ماینز لیبر ویلفیئر ہسپتالوں کے لیے محکمہء صحت پنجاب کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ کانکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کو 24 گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیلی میڈیسن کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مائنز لیبر ویلفیئر کے اسکولوں میں جدت اور معیار کو یقینی بنایا جائے اور ان کا دائرہ کار معیاری تعلیم کو بھی بڑھایا جائے۔ کان کنوں کو بین الاقوامی معیار کی بہترین فلاحی سہولیات کی فراہمی کے لیے عالمی ڈونر ایجنسیز سے فنڈنگ اور ماہرانہ خدمات کے حصول کے لیے اقدامات کیے جائیں۔