بوسٹرڈوز سے متعلق کمپنی کا بڑا دعویٰ
امریکا میں 18 سال سے زائد افراد کے لیے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی منظوری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
امریکا میں 18 سال سے زائد افراد کے لیے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی منظوری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
ریاست ہائے متحدہ امریکا میں معمر اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائے جانے کے بعد اب 18 سال سے زائد عمر والوں کیلیے تیسری ڈوز لگانے کی درخواست سامنے آئی ہے۔
رواں سال ستمبر سے بوڑھے افراد کو فائزر ویکسین کی بوسٹرڈوز لگانے کا سلسلہ برقرار ہے جب کہ سائنسی مشیروں کے اعتراض پر تمام بالغوں کو بوسٹر ڈوز نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
جوبائیڈن انتظامیہ پہلے ہی تمام بالغ افراد کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک کا تصور پیش کر چکی ہے۔
امریکا دوا ساز کمپنی فائزر بائیوٹیک نے 18 سال سے زائد عمر والے افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک بوسٹر ڈوز کی بنیاد پر منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں تجزیاتی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق بوسٹر ڈوز سے کورونا کے خلاف قوت مدافعت 96 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ کمپنی نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے 10 ہزار افراد پر مشتمل تحقیقی نتائج شیئر کیے ہیں۔